20 نومبر 2026 - 18:42
ٹرمپ کی MAGA تحریک کی مقبولیت بری طرح غیر مقبول ہو گئی

سی این این کے سینئر ڈیٹا تجزیہ کار ہیری اینٹن نے نئے سروے کے حوالے سے بتایا کہ "ماگا" (MAGA) تحریک کی خالص مقبولیت اپنی اب تک کی سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ تحریک آزاد ووٹروں کے درمیان منفی 61 (-61) پوائنٹس کا سامنا کر رہی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛  سی این این کے سینئر ڈیٹا تجزیہ کار ہیری اینٹن (Harry Enten)، نے سی این این نیٹ ورک پر اپنے پروگرام میں کہا کہ "ماگا" (Make America Great Again = امریکہ کو دوبارہ عظمت دو کی) تحریک کی خالص مقبولیت اکتوبر 2026 کے سروے میں منفی 41 (-41) پوائنٹس تک پہنچ گئی؛ جو اس تحریک کی مقبولیت کی اب تک کی سب سے کم سطح ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، آزاد ووٹروں میں ماگا کی حالت اور بھی خراب ہے اور اس تحریک کی خالص مقبولیت منفی 61 (-61) پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔

سی این این کے تجزیہ کار نے اس صورتحال کو ان وجوہات میں سے ایک قرار دیا جنہوں نے امریکی ارب پتی ایلون مسک کو ماگا تحریک سے دور ہونے پر مجبور کیا۔

اینٹن نے کہا کہ مسک ایک کاروباری شخصیت کے طور پر رائے عامہ کی تبدیلیوں پر نظر رکھتے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اس تحریک سے اپنی وابستگی چھپانا چاہتے ہیں؛ جس کی مقبولیت امریکی معاشرے میں کم ہو گئی ہے۔

اینٹن نے سروے میں امریکہ کی دو بڑی جماعتوں کی مقبولیت کے بدلتے ہوئے مقام کا ذکر کی اور کہا: نومبر 2024 میں، صدارتی انتخابات سے کچھ پہلے، ریپبلکن پارٹی کی خالص مقبولیت ڈیموکریٹک پارٹی سے 14 پوائنٹس زیادہ تھی؛ لیکن تازہ ترین اعداد و شمار میں ڈیموکریٹک پارٹی ریپبلکنز سے 17 پوائنٹس آگے نکل گئی ہے۔

اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ نومبر 2024 کے مقابلے میں دونوں جماعتوں کی خالص مقبولیت کے فرق میں 31 پوائنٹس کی تبدیلی آئی ہے۔

اینٹن نے کہا: ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت کی حالت ریپبلکنز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ جس کی وجہ بعض اقتصادی اور سیاسی شخصیات کے موقف کی تبدیلی اور ماگا تحریک سے ان کی دوری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ رپورٹس ایسی صورتحال میں سامنے آ رہی ہیں جب 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی تبدیلیوں نے ریپبلکن پارٹی کی سیاسی حالت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی تحریک (MAGA) کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

دریں اثناء آزاد ذرائع اور کچھ اہم بڑے امریکی تجزیہ کاروں اور پروفیسروں کے مطابق، ایران کے خلاف امریکی جنگ اور اس جنگ میں امریکیوں کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات ٹرمپ اور اس کی ماگا تحریک کی عدم مقبولیت کا اصل سبب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha